سانگلا ہل (نمائندہ نوائے وقت)نواحی چک نمبر119بھلیر میں کم سن بھائی سجاول اکرم بھٹی سے اچانک بندوق چل جانے سے سامنے بیٹھی 13سالہ بہن بسماء اکرم بھٹی گولی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی، بتایا گیا ہے کہ یونین کونسل بھلیر کے چیئرمین کے کزن محمد اکرم بھٹی کی13سالہ بیٹی7ویں جماعت کی طالبہ صحن میں بیٹھی ہوئی تھی، اس کے بھائی چوتھی جماعت کے طالب علم نے لوڈ بندوق پکڑی تو اچانک گولی چل گئی جو طالبہ کے منہ پر لگی، جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی۔ بچی کے ورثاء نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کروانے سے انکار کر دیا۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024