غیرملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے دھندے میں ملوث نادرا کے ایک اور اہلکار کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا، اہلکار انسانی سمگلنگ میں بھی ملوث ہے ۔غیر ملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایک اور نادرا اہلکار اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق ملزم سید افسر رضا نادرا میں بطور جونیئر ایگزیکٹو تعینات تھا۔ ملزم نادرا ریکارڈ میں رد و بدل کے ذریعے غیرملکیوں کو پاکستانی خاندانوں کا حصہ ظاہر کرتا تھا۔ گرفتار ملزم پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے۔ دوسری جانب ولی محمد کا شناختی کارڈ بنوانے میں مدد کرنے والے اہلکار رفعت کا نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024