لاہورمیں خودکش بمبار کی موجودگی کی اطلاع پر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری
حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر لاہور پولیس متحرک ہوگئی اور خود کش بمبار کا سراغ لگانے کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا،گزشتہ رات رائیونڈ، ماڈل ٹاﺅن، سٹی ڈویژن اور ریلوے اسٹیشن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیے گئےاور سینکڑوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا،ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آورسیاسی شخصیات ریلوے اسٹیشن اور دیگر اہم مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں ،دوسری طرف شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،اور داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اور حساس اداروں کے جوان تعینات کردیئے گئے ہیں،جب کہ گاڑیوں کی سخت چیکنگ کے بعد شہر میں داخل ہونے دیا جارہا ہے،پولیس کی طرف سےپمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں،جن پر خودکش بمبار کے حلیے کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی ،اس سلسلے میں پولیس نے عوام سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل بھی کی ہے-