سید مشتاق حسین شاہ کے بہنوئی انتقال کر گئے
لاہور( خصوصی رپورٹر) سابق مشیر وزیر اعلیٰ ، مسلم لیگ (ن) لیبرونگ پنجاب کے صدر ، چیئرمین ضلعی زکوة وعشر کمیٹی شیخوپورہ پیر سید مشتاق حسین شاہ بخاری کے بہنوئی سید منظور الحسن شاہ کراچی میں انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ میں سینئر فوجی وسول افسروں ، سیاستدانوں ، وکلاءاور ارکان اسمبلی سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ قل کل ( اتوار کو ) پی ای ایچ ایف سوسائٹی شاہراہ قائدین کی مسجد الفلاح میں ادا کیے جائیں ۔ قرآن خوانی ظہر سے عصر تک ہوگی ۔ دریں اثناءمسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں وزراءاور ارکان اسمبلی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔