ڈنڈے کے زور پر نظام نہیں بدلا جا سکتا: آئی اے رحمن
لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان ہیومن رائٹس کمیشن کے جنرل سیکرٹری آئی اے رحمن نے کہا ہے کہ ڈنڈے کے زور پر نظام نہیں بدلا جا سکتا، جمہوری عمل کا آغاز 2008ء سے ہوا مگر اب اس کو دوبارہ ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، پنڈالوں میں بیٹھ کر وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا، ہم جمہوریت کی سپورٹ کرتے ہیں پاکستان کے تمام مکتبہ فکر کے لوگ عمران خان اور قادری کے اقدامات کے خلاف ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں سینئر صحافی حسین نقی، حنا جیلانی، جوزف فرانسس، طارق فاروق، ممتاز مغل، محمد تحسین اور عرفان مفتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔