ہائیکورٹ کی جانب سے 18ججز کے نام ایجنسی کو بھجوانے کی خبر غلط ہے: رجسٹرا ر
لاہور(وقائع نگار خصوصی) قائم مقام رجسڑار لاہور ہائیکورٹ محمد اکمل خان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں ججوں کی تعیناتی کا طریقہ کار انتہائی خفیہ ہوتا ہے جبکہ مقامی چینل کی جانب سے چلنے والی اس خبر کے مطابق کہ ہائیکورٹ کی جانب سے18ججوں کے نام ایجنسی کو بھجوائے گے تھے جن میں سے 13ناموں کے بارے میں ایجنسی نے منفی رپورٹ دی لٰہذا اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ خبر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ میں ججوں کی تعیناتی کا عمل روک دیا گیا ہے اور مارچ میں دوبارہ نام طلب کئے جائیں گے جبکہ سب سے پہلی بات جس کی وضاحت کی ضرورت ہے کہ ایسی رپورٹ ہائی کورٹ کو نہیں ملی ہے ۔