عزاداری امام حسینؓ ہماری شہ رگ حیات ہے ،علامہ احمد اقبال
کراچی( نیوز رپورٹر ) شیعہ عالم دین خطیب ولایت علامہ احمد اقبال رضوی نے مسجد و امام بارگاہ باب الحوائج جعفر طیار میں عشرہ محرم کی شوتھی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ و سنی مل کر تکفیریت کی جڑوں کو اکھاڑ پھنکیں گے، نیشنل ایکشن پلان کے نام پر محب وطن اہل تشیع عوام کو ہراساں کرنے کا راستہ روکیں گے، عزاداری امام حسین ہماری شہ رگ حیات ہے اس پر کوئی پابندی قبول نہیں۔نے ۔علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ہمارا اصلی دشمن عالمی استکبار ہے اور اس کے ایجنٹ پاکستان کی سلامتی کے دشمن ہیں، امت مسلمہ کے اتحاد کے دشمن ہیں، عالمی استکبار نے لبرل ڈیموکریسی کے نظام کے ذریعے دنیا کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے اصل اہداف پر عمل کرنا ہوگا، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا رخ ملت جعفریہ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔