قائد آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک‘ 2 خواتین سمیت3 افراد زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک نوجوان ہلاک اور دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ قائدآباد کے علاقے نیو مظفر آباد کالونی کی گلی نمبر 8 میں مسلح افراد نے ایک نوجوان26 سالہ کامران خان ولد روزی خان کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا مقتول کامران سے جھگڑا ہوا تھا ادھر فریئر کے علاقے ہزارہ کالونی میں ذاتی دشمنی کی بناءپر فائرنگ کرکے دو خواتین سمیت تین افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا۔ واقعہ پیر کی شام پیش آیا جس کے بعد تینوں زخمیوں45 سالہ راج بی بی‘ 32 سالہ بانو اور30 سالہ عثمان کو جناح اسپتال پہنچایا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔
کراچی/ فائرنگ