علماء مشائخ کا اجلاس، اقلیتی بل کیخلاف 9 دسمبر کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

کراچی(آئی این پی)تنظیم وفاق المدارس پاکستان کے سربراہ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے سندھ اسمبلی سے اقلیتی بل واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازعہ بل کے خلاف 9 دسمبر بروز جمعہ کو صوبے میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا،خلاف شریعت بل پاس کرنے پر سندھ حکومت اور سندھ اسمبلی کی مذمت کرتے ہیں جن اسمبلی ارکان نے امتناع قبول اسلام کا یہ قانون منظور کیا، ان پر لازم ہے کہ وہ اللہ سے توبہ کریں۔وہ پیر کو بیت رضوان میں علماء مشائخ کے اجلاس کے بعد جے یو پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مفتی محمد جان نعیمی، مفتی رفیق الحسن حسنی، محمد ریحان نعمانی، پیر ایوب جان سرہندی،مفتی محمد ابراہیم قادری،پیر عبدالباقی، پیر ضیاء اللہ شاہ، مفتی محمد غوث صابری، عبدالحلیم غوری، محمد مستقیم نورانی ودیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

شرجیل اعوان اور قومی خدمت 

 محبِ وطن سیاسی ورکر وہ فرد ہے جو اپنے ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی خدمت کے لیے کام کرتا ہے۔ اس کی سیاست کا مقصد ...