موجودہ حکومت بھی امریکیوں کو ویزے جاری کررہی ہے: رحمن ملک
اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے مرکزی ر ہنما اورسابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ اور پرویز مشرف دور سے لیکر اب تک امریکیوں کو جاری کئے گئے ویزوں کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکیوں کو ویزے موجود ہ دور حکومت میں بھی جاری ہو رہے ہیں ،ہم پر تنقید کی جاتی ہے ، سلطان راہی کی طرح ڈائیلاگ بازی کر کے ہمارے قائدین کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اگر آصف علی زرداری نے ہمیں اجازت دیدی تو روز ایک سے بڑھ کر ایک ٹوٹکہ چھوڑا کروں گا جس سے حکمرانوںکی نیندیں اڑ جائیں گی ۔وہ منگل کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔