کیلیفورنیا میں ایک جوڑے کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 2 ہلاک، 2 زخمی، جوڑا گرفتار
نیویارک(این این آئی)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کی جان لے لی ،دو کو زخمی کردیا ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کاﺅنٹی سیکری مینٹو میں مشکوک گاڑی کو دیکھ کر پولیس اہلکار اس کے قریب پہنچا تو کار میں سوار شخص نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ حملہ آور شخص کے ساتھ ایک خاتون بھی موجود تھی۔ کئی گھنٹوں کی طویل آنکھ مچولی کے بعد پولیس نے حملہ آور جوڑے کو گرفتار کر لیا۔ فائرنگ کے بعد دونوں فرار ہوگئے۔ اور مزید 3گاڑیاں چھین لیں، جوڑے نے گاڑی چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک ڈرائیور کو سر پر گولی مار کر شدید زخمی کردیا جس کے بعد پلیسر کاﺅنٹی میں حملہ آور جوڑے نے مزید دو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں سے ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
حملہ آور جوڑا