وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے 9مئی جیسی مذموم حرکت کرنے والے سیاسی جماعت نہیں ہو سکتے۔جناح ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 9مئی کرنے والو ں کو دہشت گرد جماعت سمجھتی ہوں .دہشت گرد جماعت نے ایک سوچا سمجھا منصوبہ بنایا۔9مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی ،ہمیں کہاجارہاہے کہ ان سے مذاکرات کرو،دہشت گرد جماعت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔9مئی کرنے والوں کو سزا کیوں نہیں ملتی ؟انہوں نے مزید کہا طاقت اور بدمعاشی سے اقتدار حاصل کرنا دہشتگردوں کی سوچ ہے .یہ جو آج کاٹ رہے ہیں وہ انہوں نے خود بویا ہے.شہدا کی یادگاروں پر حملہ کرنےوالوں سے ایک لفظ ندامت کا نہیں سنا۔
ذاتی پریشانی کا سبب بننے والا ایک واقعہ
May 20, 2024