سٹیج ڈرامہ ”ہم ایک ہیں“ یکم تا 10 ستمبر الحمراء میں پیش کیا جائیگا
لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل (الحمرائ) کے زیر اہتمام فیملی ڈرامہ ”ہم ایک ہیں“ یکم تا 10ستمبر شام 7:00بجے الحمراءہال نمبر IIمیں پیش کیاجائے گا۔اس ڈرامے کی تحریروہدایات پرویز رضا کی ہیں جبکہ فنکاروں میں صبارضا،صنم ناز،مایا، مشال،خالد معین بٹ، نعیم کاشمیری ،مجاہد رانا،ظفر ارشاد،منصر فہیم، افیروزخان،حنیف کویتی،وحیدبٹ ،توقیر زیدی،محمد حفیظ،شاہ رخ اور پرویزرضا شامل ہیں۔