سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کے ایس ای100 انڈیکس کی 11 نفسیاتی حدیں بحال
کراچی+لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر)کراچی سٹاک ایکس چینج میں کئی روز سے جاری مندے کا تسلسل ٹوٹ گیا ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو زبردست تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 11نفسیاتی حدیں بیک وقت بحا ل ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق فارن اور لوکل فنڈز منیجرزکی جانب سے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ۔کے ایس ای 100انڈیکس 1306.83پوائنٹس اضافے سے 30233.87پوائنٹس پر بند ہوا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 2 کھرب 51 ارب 73 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 466 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 67 کھرب60 ارب 75کروڑ 94 لاکھ 92 ہزار 407 روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 29000 ،29100، 29200، 29300، 29400، 29500، 29600، 29700، 29800، 29900، 30000، 30100 اور 30200 پوائنٹس کی 13بالائی سطح عبور کر کے بند ہو ا۔ ایک موقع پر انڈیکس 30000 کی ریکارڈ حد پر بھی دیکھا گیا جس کے نتیجے میں نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا بلکہ انڈیکس بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ دریں اثنا ء لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان رہا -مجموعی طور پر117کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔37کمپنی کے حصص میں اضافہ ہوا ، 2کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی جبکہ78 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس 355.39 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 4966.45 پر بند ہوا۔ 20لاکھ6ہزار900حصص کا کاروبار ہو ا۔