مرکز سراجیہ تحفظ ختم نبوت پر چھاپے کیخلاف مذہبی جماعتوں کا احتجاج‘ مذمت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے امیر مولانا پیر سلمان منیر ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان سمیت مختلف دینی جماعتوں کے راہنما¶ں حافظ حسین احمد‘ مفتی عاشق حسین‘ علامہ شعیب الرحمٰن‘ سعود اعظم صدیقی‘ پروفیسر عبدالکریم طاہر‘ علامہ وقار حیدر نقوی‘ مولانا غلام حسین نعیمی‘ مولانا محمد یوسف احرار‘ پیر سید احمد علی شاہ‘ رانا محمد ایوب‘ حافظ عمر فاروق اور قاری محمد حنیف حقانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں لاہور مرکز سراجیہ تحفظ ختم نبوت غالب مارکیٹ میں پولیس چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی حالات خراب کرنے کی قادیانی بیوروکریسی کی ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا اور کہا کہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ا ور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کا تعاقب آئینی و قانونی تقاضا ہے تحفظ ختم نبوت کے مراکز پر پولیس گردی بدترین قادیانیت نوازی ہے۔