بنوں: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

 بنوں (آئی این پی ) بنوں میں تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت اشرف خان ولد ملک نیاز کے نام سے ہوئی ہے جو منڈان روڈ پر پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔