پی آئی ایس جے ای ایس کا معیار دیگر سکولوں کیلئے لائق تقلید ہے‘ سفیر پاکستان

پی آئی ایس جے ای ایس کا معیار دیگر سکولوں کیلئے لائق تقلید ہے‘ سفیر پاکستان

لاہور (پ ر) سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے پاکستان انٹر نیشنل سکول‘ جدہ‘ انگلش سیکشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایک مختصر مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سکول کے پرنسپل عدنان ناصر نے سفیر پاکستان کا انتہائی پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ سفیر محترم نے اپنی گونا گوں مصروفیات کے باوجود سکول کا دورہ کرنے کے لئے وقت نکالا۔ میں اپنی اور تمام فیکلٹی کی جانب سے معزز مہمان کو خوش آمدید کہتا ہوں اور دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کہا کہ میں بڑا خوش نصیب ہوں کہ اس وقت آپ کے درمیان اس سکول میں موجود ہوں۔