سپیشل ایجوکیشن کی مختلف سکیموں کیلئے 962 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں: چودھری شفیق

لاہور (لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے 2016-17 کے بجٹ میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی مختلف ترقیاتی سکیموں کے لئے 962ملین روپے مختص کئے ہیں جس سے خصوصی بچوں کے لئے مختلف ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔یہ بات انہوں نے محکمہ کے اعلی سطحی اجلاس کے دوران کہی۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر جہلم کی بلڈنگ کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے ۔