پنجاب حکومت کا قرآن پاک کی تعلیم کو نصاب تعلیم میں شامل کرنا خوش آئند ہے: عبدالحق اعوان

لاہور (پ ر) پاکستان ملت پارٹی کے چیئر مین محمد عبدالحق اعوان اور صدر بریگیڈیئر (ر) محمد یوسف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا قرآن پاک کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے ۔ اس سے نئی نسل میں اسلامی تعلیمات سے آگاہی ، مذہبی رواداری اور امن و محبت کے جذبات اجاگر ہوں گے۔ پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ ، دسویں تک قرآن میں موجود اسلامی احکامات سے متعلق اور بارہویں جماعت تک احکامات پر مبنی سورتیں پڑھانے سے مفید نتائج برآمد ہوں گے۔حضور پاک کی تعلیمات ، اخلاق و آداب ، اسلامی شخصیات سے متعلق مواد نصاب کا حصہ بنانے سے طلبہ و طالبات کی فکری بنیادوں پر تربیت ہوگی۔