ایس ایس پی تشدد کیس: عمران خان کیخلاف عبوری چالان عدالت پیش
اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عمران خان کے خلاف ایس ایس پی تشدد کیس میں عبوری چالان پیش کر دیا گیا، چالان میں عمران خان کو ملزم کے طور پر پیش کیا گیا۔ 2014ء کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عبوری چالان کے مطابق عمران خان کیخلاف 14گواہوں کی فہرست فراہم کی گئی ہے اور ایس ایس پی پولیس ملازمین پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج (ویڈیو ریکارڈنگ) بھی چالان کا حصہ بنائی گئی ہے۔