لیڈی ولنگڈن ہسپتال کااسسٹنٹ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور (سٹاف رپورٹر) سرکل آفیسر اینٹی کرپشن زبیر اخلاق نے لیڈی ویلگٹن ہسپتال کے اسسٹنٹ کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوںگرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، معلوم ہوا ہے کہ لیڈی ویلگٹن ہسپتال کے اسسٹنٹ فاروق احمد نے اعجاز نامی شہری سے سرکاری نوکری کیلئے 5 لاکھ 20 ہزار روپے رشوت لی اور مزید 1 لاکھ روپے رشوت مانگ رہا تھا جس پر اینٹی کرپشن افسران نے سرکل آفیسر زبیر اخلاق کی سربراہمی میں ٹیم تشکیل دی اور ملزم فاروق احمد کو 1 لاکھ روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔