سورت اخلاص غلط پڑھنے پر رحمان ملک کو مستعفی ہو جانا چاہئے: سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کویت
کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کوےت کے سیکرٹری جنرل مقصود علی منظور نے پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے کابینہ اجلاس میں سورت اخلاص کی تلاوت کو غلط پڑھنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ شکر ہے کہ رحمان ملک نے اس کو طالبان کی سازش قرار نہیں دیا اور وہ خود \\\"ظالمان\\\" بن گئے کیونکہ جو شخص مسلمان ہو اور وہ کلام الہی کی ایک چھوٹی سی سور ت جو ہر مسلمان بچے کو زبانی یاد ہوتی ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وفاقی وزیر داخلہ سورت اخلاص کو دیکھ کر بھی ٹھیک نہ پڑھ سکے وہ ملک کے وزیراعظم اور وفاقی وزراءکی موجودگی میں تو ایسے وزیر کو اپنے آپ مستعفی ہو جانا چاہئے تھا یا وزیراعظم اس سے استعفی لے لےتے۔ انہوں نے کہاکہ شرم کا مقام ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو سورت اخلاص بھی زبانی نہیں آتی اور لکھی ہوئی بھی غلط پڑھتے رہے۔ مقصود علی نے مزید کہا کہ ایسے شخص کو وفاقی وزیر کے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں جو شخص بار بار بے گناہ لوگوں پر الزام لگا کر انہیں گرفتار کروا رہا ہے یہ رحمان ملک پر اللہ کا عذاب نازل ہوا ہے جس نے اللہ کے ایک نام کو \\\"رحمان\\\" رکھا ہوا ہے لیکن وہ اللہ کے کلام سے کوسوں دور ہے اسے اپنا نام اپنے آقاﺅں \\\"جمی یا ڈیوڈ\\\" رکھ لینا چاہئے۔ کوےت میں موجود رحمان ملک کے ایک انتہائی قریبی رشتہ دار نے کہاکہ وہ جھوٹ بولتا رہتا ہے جس کی اللہ تعالی نے اسے سزا دی ہے اور وہ عوام میں خود تماشہ بن گےا ہے۔