زیر سمندر حادثے کا شکار ٹائٹن سب میرین پر فلم بنائی جائے گی

ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے زیر سمندر جانے والی ٹائٹن سب میرین کے حادثے پر فلم بنائی جائے گی۔

رواں برس جون میں لاپتہ سب میرین کا ملبہ سمندر کی تہہ سے برآمد ہوا تھا۔

ایک ٹرانس اٹلانٹک پروڈکشن کمپنی نے اوشین گیٹ سب میرین کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

فلم کے پروڈیوسر برائن ڈوبنز ہوں گے جبکہ جسٹن میک گریگور اور جوناتھن کیسی فلم کی کہانی لکھیں گے۔

فلم میں اوشین گیٹ کے زیر سمندر سفر سے قبل اس میں سوار ہونے والے مسافروں کی زندگی بھی دکھائی جائے گی۔

سب میرین میں 5 مسافر سوار تھے جو ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے زیر سمندر سفر پر گئے تھے۔

22 جون کو سب میرین کی تلاش روک دی گئی تھی کیونکہ اس کا ملبہ سمندر کی تہہ سے مل گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن