محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام کاکہنا ہے کہ مانسہرہ، ایبٹ آباد اوربالاکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ مری ، گلیات اور گر دونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک ،مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ،جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صبح کے اوقات میں میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں نارووال،سیالکوٹ، اوکاڑہ،ساہیوال ، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،خانیوال ،ملتان ،بہا ولپور ، خان پور،رحیم یار خان ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...