پلیئرزڈرافٹنگ ،پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ہنگامہ
لاہور(آئی این پی)ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کاانتخاب ڈرافٹنگ سسٹم سے کرانے کی تجویز جب سے سامنے آئی ہے ۔ پی سی بی کی یہ تجویز تنقید کی زد میں کئی سابق کرکٹرز بھی اسے کھیل سے کھلواڑ اور تباہ کن قرار دے چکے ہیں۔شہریارخان کی صدارت میں ہونے والے آخری گورننگ بورڈ کے اجلاس میں بھی ڈرافٹنگ سسٹم کو لیکر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ شہریارخان اورنجم سیٹھی کی موجودگی میں ریجنز کے اراکین ایک دوسرے پرسنگین الزامات کی بوچھاڑکردی۔ کراچی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز فاروقی نے ڈرافٹنگ سسٹم پرتنقید کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اوراجلاس سے واک آوٹ کرگئے۔کے سی سی اے کے صدر نے گورننگ بورڈ کے رکن شکیل شیخ پر سیاست میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تو صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔
اعجاز فاروقی کاکہنا تھا کہ نئے ڈرافٹنگ سسٹم سے ان کے شہر کے اچھے کھلاڑیوںکوآگے آنے کاموقع نہیں ملے گا۔