سندھ اوربلوچستان میں سی این جی اسٹیشنزچوبیس گھنٹے کے لیے بند، سی این جی ایسوسی ایشن کا احتجاجا کاروبار بند رکھنے کا اعلان۔
سندھ اور بلوچستان میں تمام سی این جی اسٹیشنز جمعے کی صبح نو بجے بند کردیئے گئے۔گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت ان اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی کل صبح نوبجے بحال ہوگی۔سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن نے حکومتی اقدامات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےکل ہفتے کے روز بھی کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن نے دو روز قبل اکتیس دسمبر کو گیس انفرااسٹکچر ٹیکس اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی کال دی تھی جس کے باعث سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشز بند رہیں گے جبکہ وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے سی این جی اسٹیشنز کو جنوری میں گیس نہ دینے کے حوالے سے اعلان پر رد عمل کے لئے لائحہ عمل بھی جلد تیار کرلیا جائے گا۔