ٹرانسفارمر چور گینگ پکڑا گیا، 2موٹر سائیکل اسلحہ بر آ مد
کوٹ ادو(خبرنگار) تحصیل کوٹ ادو میں کئی ماہ سے واپڈاکے کھمبوں پرلگے ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا تھا، ٹرانسفارمر چور گینگ ہیڈ محمد والاکے قریب ٹرانسفارمر چوری اتاررہے تھے ایس ڈی او فسٹ وسیم احمد قریشی اور لائن سپریٹنڈنٹ انچارج اکرم گوپانگ نے چھاپہ مارا،4 ٹرانسفرمرچور گینگ مافیا گروپ کے خالدگاذر ، مرید گاذر، منیرگاذراور بلال گاذرکو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، اہل علاقہ نے درگت بنانے کے بعد15پر پولیس کو اطلاع کردی،پولیس سنانواں نے ملزمان کو حراست میں لے لیا اور 2موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بھی برآمدکرلیا۔