زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان ، سکیورٹی انتظامات پر اسلام آباد میں اجلاس
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کے بارے میں سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران ،آر پی او،سی پی او راولپنڈی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کے علاوہ پی سی بی کے نمائندوں نے شرکت کی 21اکتوبر2020 سے زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جس کی سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے سنٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کرکے اسلام آباد اورراولپنڈی میں منعقد ہونے والے میچوںکے دوران فول پروف سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا شائقین کرکٹ کے لئے ٹریفک انتظامات کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے بارے میں بھی غور کیا گیا ، میچوں کے دوران اسلام آباد میں رہائش پذیر کھلاڑیوں کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے گی ،کھلاڑیوں کی آمدورفت کے دوران سپیشل کمانڈو فورس تعینات کی جائے گی ،کھلاڑیوں کی آمدورفت اور میچز کے دوران ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو کسی بھی دشواری سے بچانے کے لئے متبادل روٹ کا بندوبست کیا جائے گا اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد ،راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ایک جامع پلان ترتیب دیں،کرکٹ میچ کے دوران شہریوں کی رہنمائی کے لئے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم استعمال کئے جائیںآئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام ادارے مل کر اور مکمل کوآرڈی نیشن کے ساتھ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے میچ کے دوران شائقین کی مشکلا ت کو کم سے کم کیا جائے۔