کاروباری ہفتے کے پہلے دن آج انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے مہنگا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 60پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے 75پیسے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 310 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 574 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 539 پر آ گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن 100 انڈیکس 40 ہزار 964 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔