لکی سوہنا، ہیپی نس مومنٹ، لوٹار منی پرنس آف گوالمنڈی، ڈوگر پرنس، لیڈ دیم ہوم نے گھڑ مقابلے جیت لئے

29 مئی 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ریس کلب میں گزشتہ روز چھ گھڑ دوڑیں ہوئیں۔ پہلی ریس میں لکی سوہنا نے کامیابی حاصل کی ال وردا نے دوسری اور ڈینئیل برائن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسری ریس میں ہیپی نس مومنٹ پہلے نیلی دی گریٹ دوسرے اور پنجابی منڈا تیسرے نمبر پر رہا۔ تیسری ریس میں لو ٹار منی نے پہلی پاور آف ڈریم نے دوسری اور سٹون کوئین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چوتھی ریس میں پرنس آف گوالمنڈی پہلے سٹریٹ سمارٹ دوسرے اور پرنس تیسرے نمبر پر رہا۔ پانچویں ریس ڈوگر پرنس کے نام رہی شان سکندر نے دوسری اور ستپارہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چھٹی ریس میں لیڈ دیم ہوم پہلے زوبی دی گریٹ دوسرے اور پارٹی ٹائم تیسرے نمبر پر رہا۔