رمضان اورمغفرت

٭حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ، ایک مرتبہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حاضرین سے ارشادفرمایا: کہ منبر کے قریب ہوجاﺅ،ہم لوگوںنے تعمیل ارشادکی ۔جب حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر کی پہلی سیڑھی پر قدم مبارک رکھا تو فرمایا:آمین!دوسری سیڑھی پر قدم رکھا تو پھر فرمایا:آمین!اسی طرح تیسری سیڑھی پر تشریف فرماہوئے توپھر ارشاد فرمایا:آمین!ہم نے عرض کی، آج آپ سے منبر پر جلوہ افروز ہوتے ہوئے ہم نے ایسی بات سنی ہے جو پہلے کبھی نہیں سنی تھی۔آپ نے ارشادفرمایا:(جب میںنے پہلے درجے پر قدم رکھا تو )اُس وقت جبرئیل امین میرے سامنے ظاہر ہوئے ، انھوںنے کہا :ہلاک ہوجائے وہ شخص جس نے رمضان المبارک کا مہینہ پایا اورپھر بھی اس کی مغفرت نہ ہوئی ،میںنے کہا: آمین!پھر جب میں نے دوسرے درجے پر چڑھا تو انھوںنے کہا :ہلاک ہوجائے وہ شخص جس کے سامنے آپ کا ذکر مبارک ہواوروہ آپ کی ذات والا تبار پر نذرانہ درود نہ پیش کرے ،میںنے کہا:آمین!اورجب میںتیسرے درجے متمکن ہوا تو انھوںنے کہا:ہلاک ہوجائے وہ شخص جس کے سامنے اس کے والدین یا ان میں سے ایک بڑھاپے کی حالت میں ہو اور وہ اس کو(خدمت گزاری کے باعث) جنت میں داخل نہ کرادیں،میںنے کہا آمین!(بخاری)
٭حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:جو شخص بغیر کسی عذرشرعی یا مرض کے علاوہ ایک دن بھی رمضان کے روزے کو افطار کردے تووہ چاہے غیر رمضان کے روزے تمام عمر بھی رکھے، اس کا بدل نہیں ہوسکتا ۔(بخاری)٭حضرت عبادہ ابن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور انور ﷺنے رمضان المبارک کے قریب ارشادفرمایا: رمضان کا مہینہ آرہا ہے جو بڑی برکت والا ہے ۔اس میں اللہ تبارک وتعالیٰ تمہاری طرف متوجہ ہوتا ہے اور اپنی خاص رحمت نازل فرماتا ہے ، خطاﺅں کو معاف کرتا ہے اوردعا کو قبول کرتا ہے ، تمہارے تنافس کو دیکھتا ہے اوراس پر ملائکہ سے اظہار فخر کرتا ہے ۔سو! اللہ کو اپنی نیکی دکھلاﺅ، بدنصیب ہو وہ شخص جو اس مہینے میں بھی اللہ کی رحمت سے محروم رہ جائے۔(طبرانی)
تنافس خیر کے کام میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو کہتے ہیں ۔٭حضرت ابوسعید خدری ؓروایت کرتے ہیں ،کہ حضو ر علیہ الصلوٰة والتسلیم نے ارشادفرمایا: رمضان المبارک کی ہر شب وروز میں اللہ کے یہاں جہنم کے قیدی چھوڑے جاتے ہیں اورہر مسلمان کیلئے ہر دن رات میں ایک دعا ضرور قبول ہوتی ہے ۔(الترغیب والترہیب، البزار) 

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...