صادق آباد کے علاقہ سے کورونا وائرس کے 6 سے زائد مشتبہ مریض
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)صادق آباد کے علاقہ سے کورونا وائرس کے 6 سے زائد مشتبہ مریض سامنے آنے پر کوروناوائرس کے مزید پھیلائو کے پیش نظر صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان، ڈھوک کشمیریاں، مجسٹریٹ کالونی اور ڈھوک پراچہ کو پولیس و سیکیورٹی ارداروں کی مدد سے مکمل سیل کر دیا گیا ہے جبکہ مشتبہ مریضوں کو محکمہ صحت نے مزید علاج کے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر میں 43 کنفرم کورونا کے مریض ہیں جن میں ایک خاتون انتقال کر گئی ہیں اور راولپنڈی میں 22،جہلم میں 19 اور اٹک میں ایک مریض ہے،دوسری جانب شہر بھر میں تمام مارکیٹیں ،بازار و دکانیں بھی بند ہیں اور شہری کورونا وائرس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر بھی عمل پیرا ہیں ،تاہم صادق آباد میں مشتبہ کورونا کے مریض سامنے آتے ہی ایس پی راول کی سربرائی میںپولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی اور تمام نقل و حرکت بند کروا دی گئی،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ،تاہم پولیس کی جانب سے علاقے میںاعلانات بھی کروائے گئے۔