منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات کوروناوائرس کے بارے میں ہفتے کے روز اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسد عمر نے کہا کہ ادویات اور صنعتوں کو بجلی کی بلا تعطیل فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو ضروری صنعتیں اب بھی کام کر رہی ہیں ان میں کام کرنے والے مزدوروں کیلئے حفاظتی اقدامات اپنائے جائیں گے۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024