خادم اعلیٰ پنجاب سے ایک مظلوم بیٹی کی فریاد
مکرمی! خادم اعلیٰ پنجاب! میرے قائد ! آپ کی یہ بیٹی مکان نمبر 1094، بلاک نمبر 5، سیکٹر DII، گرین ٹائون کے گرائونڈ فلور پر رہائش پذیر ہے اور غریب والدین کی بیٹی ہے۔ مورخہ25-1-2018 شام 6بجے چوروں نے گھر کے تمام تالے توڑ ے اور سیف الماری میں رکھے گئے 370000/- روپے نقدی، 4تولے طلائی زیورات، موبائل فون اور جہیز کا دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔15پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ تھانہ گرین ٹائون میں نقب زنی کی ایف آئی آر بھی درج کروائی۔ متعلقہ ایس ایچ او ایک بار تشریف لائے لیکن ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود نہ تو ابھی تک مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ مسروقہ سامان رقم کی برآمدگی کی گئی ہے۔چوری کے اس صدمے کی وجہ سے میرے نانا اور نانی بھی انتقال کر چکے ہیں اور سارا خاندان پریشان ہے آپ سے التماس ہے کہ اپنی س بے بس اور مظلوم بیٹی کی داد رسی کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کے افسران کو احکامات صادر فرمائے جائیں کہ جلد از جلد مجرموں کو گرفتار کریں اور ان سے مسروقہ سامان برآمد کروائیں۔ دوسری گزارش یہ ہے کہ وزیراعلیٰ سپیشل فنڈ سے اس بیٹی کی مالی امداد کی جائے تاکہ میرے غریب و محنت کش والدین کی پریشانی ختم ہو اور وہ کامیابی کے ساتھ اپنی اس بیٹی کی شادی کے فرض کو احسن انداز سے بروقت نمپٹا سکیں۔(آپ کی مظلوم بیٹی !!! رابطہ نمبر0300-4518253)