اوچ شریف،دھند کے باعث ٹرالر کی آئل ٹینکر کو ٹکر، پٹرول بہہ گیا
اوچ شریف (اے این این) اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث ٹرالر اور آئل ٹینکر ٹکرا گئے، حادثے کے بعد آئل ٹینکر سے پٹرول بہنا شروع ہو گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل ٹینکر کراچی سے لالہ موسیٰ جا رہا تھا کہ طاہر والی کے قریب دھند کے باعث ٹرالر کی آئل ٹینکر سے ٹکر ہو گئی، ریسکیو حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں 25 ہزار لیٹر آئل موجود تھا جو بہہ گیا ۔ پولیس نے کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔