مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کریگا:چوہدری اسماعیل

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) ایم ایل اے قانون ساز اسمبلی چوہدری اسماعیل گجراور چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی چوہدری کاشف اسماعیل گجر نے ‘‘نوائے وقت ‘‘کے نمائندہ خصوصی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کوصوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے اور دیگر ارکان پنجاب اسمبلی کو حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور کہا مریم نواز کی قیادت میں صوبہ پنجاب ترقی کریگا اور عوام خوشحال ہونگے۔نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب قائد مسلم لیگ(ن) نواز شریف اور صدر شہباز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب کے عوام کی خدمت کریں گی۔ بہترین وزیر اعلیٰ پنجاب ثابت ہوں گی ۔ نواز شریف کی بیٹی پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی منزلوں کی طرف گامزن کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن

 سکول میں پہلا دن ۔ دیدہ و دل

 ڈاکٹر ندا ایلی آج میری بیٹی کا سکول میں پہلا دن تھا ۔وہ ابھی بہت چھوٹی تھی ۔ مجھے سارا دن بہت پریشانی رہی ۔ پتہ نہیں اس نے ...