سامارو(نامہ نگار) پولیس کی بدنام زمانہ گٹکا ڈیلر کے خلاف کریک ڈائون‘ لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا بنانے میں استعمال ہونے والا خام مال، چھالیہ، انڈین گٹکا پان پراگ اور زعفرانی سے بھرے دو ٹرک برآمد۔نئے گٹکا ڈیلر کے لئے ماحول تیار کیا جانے لگا۔زرائع تفصیلات کے مطابق ضلع عمرکوٹ کے بدنام زمانہ انڈین خشک گٹکا کے ڈیلر کے خلاف پولس کا کریک ڈاون جاری ہے عمرکوٹ پولس کے اعلامیے کے مطابق پولیس تھانہ تعلقہ عمرکوٹ نے ایک کارروائی کے دوران بدنام زمانہ انڈین خشک گٹکا کے ڈیلر جیسو مالھی کی انڈین گٹکا پڑیوں اور بڑی مقدار میں گٹکا بنانے میں استعمال ہونے والا خام مال، چھالیہ سے بھرے دو ٹرکوں کی خفیہ اطلاع ملنے پر گوٹھ ٹھٹھرائی لنک روڈ کے قریب اینٹوں کے بھٹے پر کامیاب چھاپہ مار کاروائی کی گئی۔