خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو پرویز مشرف کو 5دسمبر تک بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت ہوئی۔ خصوصی عدالت نے تحریری جواب جمع نہ کرانے پراظہار برہمی کیا۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ہم نے پرویزمشرف کی بریت کی درخواست دائرکررکھی ہے۔سماعت کے دوران جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے ریمارکس دیئے کہ ہم ہائی کورٹ کے فیصلے پرکوئی تبصرہ نہیں کریں گے، آپ نے ہمارے احکامات نہیں پڑھے۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ ہم صرف سپریم کورٹ کے احکامات کے پابند ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 5دسمبرتک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 5دسمبرکو پراسیکیویشن ٹیم پوری تیاری کے ساتھ پیش ہو، اس کے بعد التواء نہیں دیں گے، پرویز مشرف 5دسمبر سے قبل کسی بھی دن اپنا بیان ریکارڈ کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ خصوصی عدالت پرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنانے والی تھی لیکن گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ سنانے سے روکنے کی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کو سابق صدر کے خلاف کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024