چوک میتلا: پٹرول پمپوں پر چھاپے‘ گراں فروشی پر مالکان کو جرمانے
چوک میتلا: پٹرول پمپوں پر چھاپے‘ گراں فروشی پر مالکان کو جرمانے
ٹبہ سلطان پور،چوک میتلا (خبر نگار،نامہ نگار) ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم کی ہدایت پر نائب تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ٹبہ سلطان پور را¶ شکیل عالم نے اپنی ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اچانک چوک میتلا میں پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے چوک میتلا میں تمام پٹرول پمپ مالکان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد پر پٹرول اور ڈیزل فروخت کر رہے تھے۔ 10 پٹرول پمپ مالکان جن میں المدینہ‘ گلشن پٹرولیم سروس‘ جہانیاں فلنگ سٹیشن چوک میتلا‘ شاہ جی پٹرولیم سروس‘ منٹھار پٹرولیم‘ پیر پٹھان‘ اپنا ٹریکنگ پمپ‘ الفخر پٹرولیم‘ منٹھار پمپ کو 5 ہزار فی پٹرول پمپ جرمانہ کر کے 50 ہزار روپے قومی خزانہ میں جمع کرا دیئے ہیں۔ اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ را¶ شکیل عالم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کسی بھی پٹرول پمپ پر مہنگا پٹرول فروخت کیا گیا تو مالکان کو نہ صرف جرمانہ کیا جائے بلکہ پولیس کے حوالے بھی کیا جائے گا اور پٹرول پمپ کو سیل کر دیا جائے گا۔