چک آر ایس شجاع آباد کی رہائشی 5 سالہ بچی گھر کا راستہ بھول گئی‘ دارالامان منتقل
ملتان (لیڈی رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے نگہبان سنٹر میں گزشتہ روز سڑک پر بے یادرومددگار پریشانی میں روتی ہوئی ایک بچی کو شہری نے پہنچایا جسے متعلقہ ادارے نے دارالامان کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ریفر کردیا ہے دارالامان کی سپرنٹنڈنٹ سمیرا ستار نے کہا کہ بچی کی عمر بمشکل 5 سال ہے بچی کا نام طیبہ ہے طیبہ کے والد کا نام عبدالرؤف جبکہ بھائی کاشف چک آر ایس کی رہائشی ہے طیبہ گھر سے باہر نکلی اور راستہ بھول گئی ورثہ دارالامان سے رابطہ کرے طیبہ کو لے جا سکتے ہیں۔