سی او بلدیہ اظہر مجید کا سبزی منڈی گوجرخان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
گوجرخان (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے احکاما ت پر ٹی ایم او اظہر مجید کا انفورسمنٹ عملے کے ہمراہ تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن متعدد دوکانداروں کو جرمانے عائد کیے اس موقع پر سی او بلدیہ اظہرمجید کہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ر ہے گا کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ سب اپنا سامان اپنے دکان کی حد میں رکھیں اور تجاوز نہ کریں بصورت دیگر احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو جرمانے عائد کرنے کے ساتھ مقدمات کا اندراج کروایا جائے گا شہری حلقوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ کھوکھا بازار اور مین بازار میں بھی گرینڈ آپریشن کیا جائے اور تاجروں کو کھوکھوں اور دکانوں کے اندر تک محدود رکھا جائے۔