
امریکا میں رواں سیزن کے دوران فلو سے 100بچوں کی موت ریکارڈ کی گئی ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں رواں سیزن کے دوران فلو سے 100بچوں کی موت ہوئی ہیں۔انہو ں نے بتایا کہ 21 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکا میں فلو کی وجہ سے تقریبا 4,000 افراد ہسپتال میں داخل ہوئے اور اس ہفتے میں ہی انفلوئنزا سے وابستہ بچوں کی 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ یا اس سے زیادہ عمر کے ہر فرد کو سالانہ فلو ویکسین لگائیں جب تک کہ فلو کی سرگرمی جاری رہے۔