سندھ ایک لاکھ 13ہزار ، پنجاب 4423،بلوچستان میں 1323تارکین وطن موجود ہیں: وزارت داخلہ
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ سالوں میں رجسٹرڈ ہونے والے تارکین وطن اورمبینہ گمشدگی کے کیسوں کی تفصیلات جاری کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزار 599 رجسٹرڈ تارکین وطن موجودہیں۔سات لاکھ 37 ہزار افغان مہاجرین کو افغان سیٹیزن کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں،بلوچستان میں 1323, اسلام آباد میں 31 خیبر پختونخوا 560 اور پنجاب میں4423 تارکین وطن موجود ہیں،گزشتہ سات سالوں میں افراد کی مبینہ گمشدگی کی 4608 شکایات موصول ہوئیں،لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن نے3076 کیسز نمٹائے1532 کیسز کی تفتیش جاری ہے،لاپتہ ہونے والے 2306 افراد کا سراغ لگایا گیا، چار سو گیارہ کیسز غیر مطلقہ ہونے پر خارج کئے گئے،سائیبر کرائم ایکٹ کے تحت ابھی تک صرف ایک شخص 14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔