لاپتہ ہونے والا شخص اچانک گھر واپس آگیا،مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا تھا
کلر سیداں (نامہ نگار)لاپتہ ہونے والا شخص اچانک گھر واپس آگیا،مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا تھا، راولپنڈی چلا گیا تھا اور اس دوران موبائل فون خراب ہو جانے کی وجہ سے گھر والوں سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان قلمبند کروانے کے بعد اسے گھر بھیج دیا۔ یاد رہے کہ محمد اسحاق سکنہ سہوٹ بگیال (چوآ خالصہ) نے مقدمہ درج کروایا کہ 18اپریل کی صبح 9بجے اس کا بیٹا اسلام اسحاق چوآ خالصہ گرم حمام پر گیا اور 11بجے کے قریب اپنے ایک ساتھی اسرار جٹ کیساتھ بیٹھ کر کلر سیداں چلا گیا اور گراؤنڈ کے پاس یہ کہہ کر اتر گیا کہ اس نے کلر سیداں کچہری جانا ہے جس کے بعدسے ابھی تک وہ گھر واپس آیا نہ ہی اس کے موبائل فون پر رابطہ ہو رہا ہے۔