مختلف علاقوں میں غیر معیاری اور مضرصحت گوشت کی فروخت عروج پر
راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے شعبہ فوڈکے عملے کی غفلت اور لا پرواہی کے باعث مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کو پس پشت داتے ہوئے غیر معیاری اور مضرصحت گوشت کی فروخت عروج پر پہنچ گئی کوئی پو چھنے والا نہیں۔ بکرامنڈی، ٹاہلی موہری روڈ، ڈھیر حسن آباد، ڈاکخانہ روڈ، رحیم آباد، ٹیپور روڈ، سرسید چوک اور ایئر پورٹ روڈ پر گوشت اور مرغی کا گوشت دکانوں کے باہر کھلا لٹکا دیتے ہیں اور اکثر بڑے میزوں پر ڈشوں میں رکھ دیتے ہیں جہاں پر مکھیاں بھنبھناتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی گاڑیوں موٹرسائیکلوں کی آمد ورفت ہوتی ہے سارا دھواں اور گرد اس گوشت پرپڑتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں موذی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا قصاب اور مرغی فروش کھلے گوشت کو ڈھانپ کر نہیں رکھتے اور نہ ہی ان دکانوں میں کام کرنے والے اپنی صفائی کا خیال رکھتے ہیںاکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ یہ لوگ پرانے کپڑے پہنے ہوتے ہیں ان کے ہاتھ اور کپڑے گندگی سے بھرے ہوتے ہیں جس سے موذی جراثیم جنم لیتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہیںکینٹ بورڈ چکلالہ کے مکینوں نے کینٹ بورڈ کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرف بھی توجہ دیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔