دکاندار پر تشدد‘ بھتہ خور آزاد‘ انجمن تاجران مظفرآباد اور شیرشاہ کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان (جنرل رپورٹر) انجمن تاجران مظفرآباد اور شیرشاہ کی جانب سے بھتہ مافیا کے خلاف شیر شاہ روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے اس موقعہ پر بڑی تعداد میں مظاہرین نے بھتہ مافیا کے سرغنہ ماسٹر ظہور‘ منظور اور محمود عرف مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اعلیٰ حکام سے بھتہ خور عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تاجر رہنما¶ں کے مطابق سرکاری ملازم ماسٹر ظہور ہمراہ غنڈوں کے بھتہ نہ ملنے پر دوپہر 12 بجے دکاندار احمد رضا پر حملہ آور ہوئے ہیں جس سے احمد رضا شدید زخمی ہوا ہے اور ابھی تک نشتر ہسپتال میں بے ہوش ہے جبکہ افسوسناک امر یہ ہے کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان دندناتے پھرتے ہیں۔ انہوں نے سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے سمیت ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔