کشمیر پر بھارتی قبضے کے حامی کشمیری سیاستدان بھارتی فوج اور ایجنٹوں کے زرخرید کارندے ہیں : علی گیلانی
کشمیر پر بھارتی قبضے کے حامی کشمیری سیاستدان بھارتی فوج اور ایجنٹوں کے زرخرید کارندے ہیں : علی گیلانی
سری نگر (کے پی آئی،آن لائن) کل جماعتی حرےت کانفرنس (گ )کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل وی کے سنگھ کے وزرا کو رقوم دئے جانے سے متعلق انکشافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان انکشافات میں میرے لئے کوئی بھی بات نئی اور حیران کن نہیں ہے، البتہ فوج نے آج ان باتوں کا اعتراف خود اپنی زبانی بھی کیا ہے، جو میں پچھے 50سال سے کہتا رہا ہوں اور جن کے سچ ہونے میں رتی برابر بھی شبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پر بھارتی قبضے کے حامی سیاستدان بھارت، اس کی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے زرخرید کارندے ہیں، نوجوان اقبال کو مسلح افراد نے گھر سے بلا کر قتل کر دیا،ادھر شوپیاں میں چوتھے روز بھی ہڑتال رہی،ڈی سی اوآفس پر دھاوا بول دیا گیا۔