بھارت: 19 سالہ لڑکی نے زیادتی کرنیوالے درندے سے شادی کے 7 ماہ بعد خودکشی کرلی
چندی گڑھ (آئی این پی) بھارتی ریاست ہریانہ میں پنچائیت کی مداخلت پر 19 سالہ لڑکی نے اپنے ساتھ جنسی درندگی کرنیوالے ملزم سے شادی کے 7 ماہ بعد خودکشی کرلی۔ زیادتی کا واقعہ اکتوبر 2015ء کو ضلع جمنانگر میں پیش آیا تھا اور ملزم کی شناخت انوج کے نام سے ہوئی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا تاہم پنچائیت نے متاثرہ لڑکی کو شادی کی پیشکش کی، مارچ میں دونوں کی شادی ہوگئی اور لڑکی کے بیان کی روشنی میں ملزم کو بری کر دیا گیا۔ لڑکی کی والدہ نے تھانے میں دی گئی درخواست میں موقف اپنایاکہ انوج اور اسکے والدین نے لڑکی کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا‘ جسمانی اور نفسیاتی تشدد کیا گیا‘ پیر کو ہونیوالے جھگڑے کے بعد لڑکی نے خود کشی کرلی۔