سی ایم پنجاب کا کابینہ کے ہمراہ گوجرانوالہ چیمبر آنا اعزاز سے کم نہیں:شیخ فیصل ایوب

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر کی ہسٹری میں پہلی مرتبہ سی ایم پنجاب کا کابینہ کے ہمراہ گوجرانوالہ چیمبر آنا اعزاز سے کم نہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اپنے دورہ گوجرانوالہ چیمبر میں جن منصوبوں کی نوید سنائی انکی تکمیل کیلئے متعلقہ وزراءسے فالواپ لینا شروع کر دیا ہے ۔انہوںنے بتایا کہ الحمداللہ جن منصوبوں کی تکمیل ممکن ہوئی ہے یہ خالصتاً گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گوجرانوالہ چیمبر میںمختلف صنعتی و تجارتی تنظیموں کے نمائندہ وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق صدر اخلا ق احمد بٹ ،سابق نائب صدر عرفان یعقوب بٹ کے علاوہ دیگر کاروباری شخصیات موجود تھیں۔

ای پیپر دی نیشن