بنگلہ دیش میں نامعلوم شرپسند عناصر نے پاکستان ہائی کمیشن میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور کمپیوٹر چوری کرکے لے گئے ,ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کے معاملے پر پاکستان نے بنگلادیش سے احتجاج کیا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کے مطابق ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر سیکشن سے چور قیمتی کمپیوٹر چوری کر کے لے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر سیکشن میں ہونے والی چوری کا یہ معاملہ بنگلادیش کے اعلی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بنگلا دیش کی پولیس کے پاس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔
علی امین گنڈا پور کی ’’سیاسی پہچان‘‘ اور اٹھتے سوالات
Apr 25, 2024